2 جولائی 2017 - 12:26
پاکستان: سانحہ احمد پور شرقیہ میں ہلاکتیں 198تک جا پہنچیں

سانحہ احمد پور شرقیہ کے المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اوراب تک جاں بحق افرادکی تعداد 198ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عید سے ایک دن قبل ہونے والے المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد2سوکے قریب ہوگئی ہے۔

70سے زائد میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں، جبکہ 75کے قریب زخمی اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر بہاولپور شرقیہ میں عیدالفطر سے ایک دن قبل آئل ٹینکر سے تیل حاصل کرنے والے سیکنڑوں افراد اس وقت جھلس گئے تھے جب ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

.......

/169